تین افراد کا گھر میں گھس کرایک شخص پرآہنی راڈ سے حملہ، زخمی کر دیا

کلرسیداں:تین افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو آہنی راڈ سے حملہ کر کے زخمی کر دیا۔پولیس نے درخواست وصول کر کے کارروائی شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق محمد بابر سکنہ بھورہ حیال حال مقیم چوکپنڈوری نے پولیس کو بیان دیا کہ ہم گھر پر موجود تھے کہ اسی دوران ملزمان اعظم،تیمور اور راشد سکنائے نئی آبادی چوکپنڈوری جو ڈنڈوں اور آئنی راڈسے مسلح تھے گھر میں داخل ہو گئے اور تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں میرے سر پر آہنی راڈ لگنے سے مضروب ہو گیا۔

مدعی کے مطابق ملزمان بااثر ہیں اور وہ ہمیں جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں ان سے خطرہ ہے، تحفظ فراہم کیا جائے۔

(39)

تین افراد کا گھر میں گھس کرایک شخص پرآہنی راڈ سے حملہ، زخمی کر دیا

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>