خاتون سے زیادتی کے الزام میں محمد معروف کو گرفتار کر لیا گیا

کلرسیداں: 54سالہ خاتون سے زیادتی کے الزام میں محمد معروف کو گرفتار کر لیا گیا۔ساجد ہ پروین دختر اورنگزیب سکنہ حمزہ کالونی کلر سیداں نے کلر سیداں پولیس کو درخواست دی کہ وہ اپنی رہائش کے لیے پلاٹ خریدنے محمد معروف کے پاس گئی پلاٹ دیکھا جس کے بعد محمد معروف نے مجھے مزید بات چیت اور سودا طے کرنے کے لیے اپنے دفتر میں بلایا۔

میں صبح نو بجے دفتر پہنچی جہاں وہ میرا انتظار کررہا تھا اس نے مجھے بدکاری کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کی اور میرے انکار پر اس نے مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،میں نے بھاگنے کی کوشش کی تو اس نے مجھے دبوچ لیا اور مجھے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے محمد معروف کو گرفتار کر لیا۔

(48)

خاتون سے زیادتی کے الزام میں محمد معروف کو گرفتار کر لیا گیا

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>