روات:گوجر خان کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ طاہر اکبر کیانی کے گھر بحریہ ٹاؤن میں ڈ کیتی کی واردات، پانچ مسلح نقاب پوش ڈاکو 22 لاکھ روپے کی نقدی ،دو کروڑ روپے کے لگ بھگ قیمتی زیورات نو لاکھ روپے کی پانچ گھڑیاں لوٹ کر فرار ہو گئے، ڈاکو جاتے ہوئے طاہر اکبر کیانی کی نئی اپلائیڈ فار کیا سپورٹیج گاڑی مالیت 54 لاکھ بھی ساتھ لے گئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام چھ اور سات بجے کے درمیان راجہ طاہر اکبر کیانی کے گھر واقع بحریہ ٹاؤن میں پانچ مسلح ڈاکو داخل ہوئے جنہوں نے ملازمین پر تشدد کر کے انہیں زخمی کر دیا گن پوائنٹ پر انہوں نے طاہر اکبر کیانی اور گھر والوں کو ہرغمال بنا کر لاکھوں روپے کی نقدی اور قیمتی زیورات لوٹ لئے۔
ذرائع کے مطابق بحریہ ٹاؤن میں اس سے قبل بھی چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ہو چکی ہے جو اسکی سیکورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان ہے پولیس تھانہ لو ئیبھیر میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
(8)