باپ کے قاتل سے شادی کیوں کی؟خاتون کو اپنے ہی بیٹے نے موت کے گھاٹ اتار دیا

راولپنڈی : تھانہ ٹیکسلاکی حدود میں ایک شخص نے اپنے باپ کے مبینہ قاتل سے شادی کرنے پر ماں کو قتل کر دیا ، پولیس نے ملزم عاطف الیاس کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق حفیظ نامی شخص پر سال 2011 میں خاتون کے سابق شوہر کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ، عدالت کی جانب سے ملزم کو مقدمے میں سزائے موت سنائی گئی مگر بعد میں ہائیکورٹ نے حفیظ کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے بری کر دیا ، کچھ عرصہ بعد مقتولہ کی بیوی نے قتل کے الزام میں جیل جانے اور ہائیکورٹ سے رہائی پانے والی حفیظ سے شادی کر لی جس پر اس کے بیٹے عاطف الیاس کو رنج تھا۔

عاطف نے اپنے باپ کے مبینہ قاتل سے شادی کرنے کی رنجش پر اپنی ماں کو قتل کر دیا ، پولیس نے حفیظ کی شکایت پر قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم عاطف الیاس کو گرفتار کرلیا ہے ۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔

(102)

باپ کے قاتل سے شادی کیوں کی؟خاتون کو اپنے ہی بیٹے نے موت کے گھاٹ اتار دیا

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>