تھانہ گوجرخان کےعلاقہ میں بے رحم شوہر نے بیوی اور ساس کو قتل کردیا

گوجرخان :تھانہ گوجرخان کےعلاقہ میں سفاک ملزم نےاندھادھندفائرنگ کرتے ہوئے اپنی اہلیہ اور ساس کو ہلاک کردیا اور جائے واردات سے با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

پولیس کےمطابق فائرنگ کےافسوسناک واقعہ کے نتیجےمیں ملزم جمشید کی اہلیہ رفعت اورساس زرینہ موقع پرجاں بحق ہو گئیں،واقعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او گوجر خان نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے، نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کےمطابق ملزم جمشید نےگھریلو تنازعہ کی وجہ سے اپنی اہلیہ اور ساس پر فائرنگ کی۔پولیس کی جانب سےموقعہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے گا اور قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جا ئے گا،خواتین پر تشدد یا قتل جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ملزم کو گرفتار کر کے قرارواقعی سزا دلوائی جا ئے گی۔

(88)

تھانہ گوجرخان کےعلاقہ میں بے رحم شوہر نے بیوی اور ساس کو قتل کردیا

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>