نیویارک: امریکہ میں فضائی سفر کے دوران ایئرہوسٹس نے ایک مسافر خاتون کو سیٹ ٹرے بند کرنے کو کہا جس پر خاتون نے مشتعل ہو کر ایئرہوسٹس کو گھونسہ مار کر لہو لہان کر ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیش آیا ہے اور اس مسافر خاتون کی شناخت ویویانا کوئنونیز کے نام سے ہوئی ہے جو انٹیلوپ کی رہائشی ہے۔ وہ ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کی پرواز 700میں سفر کر رہی تھی۔
اس پرواز نے سیکرامینٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی اور اسے سین ڈیاگو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔ راستے میں ایئرہوسٹس نے ویویانا کو اپنی سیٹ ٹرے بند کرنے کو کہا جس پر اس نے اس کے منہ پر گھونسہ دے مارا، اس نے ہاتھ میں انگوٹھی پہن رکھی تھی جو ایئرہوسٹس کے گال پر لگی اور گہرا زخم ہو گیا اور وہ لہولہان ہو گئی۔
ملزمہ کو سین ڈیاگو میں پرواز کے اترتے ہی گرفتار کرلیا گیا او ر اب اس کے خلاف عدالت میں مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔
(101)