گوجر خان:ایس ایچ او تھانہ گوجرخان مرزا شکیل احمد اور انکی ٹیم نےاہم کاروائی کے دوران چوری نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ملزم مسمی مسعود خان عرف زارو خان سکنہ وارڈ نمبر3 تحصیل گوجرخان کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سےچوری کی رقم 3لاکھ 12 ہزار روپے اورزیورات مالیتی 50ہزار روپے برآمد کر لئے۔
دوران تفتیش ملزم نے مختلف وارداتوں کاانکشاف کیا ہے۔ تھانہ گوجرخان نے مالمسروقہ بر آمد کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ جسمانی ریمانڈ بھی لے لیا گیا۔
(31)