آزاد کشمیر انتخابات میں تحریک انصاف نے سادہ اکثریت حاصل کر لی

مظفر آباد:آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے سادہ اکثریت حاصل کر لی جس کے بعد وہ باآسانی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کیلئے ہونے والی پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔

اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف 25 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر ہے جب کہ پیپلز پارٹی کا دوسرا نمبر ہے۔

آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ محمد فاروق حیدر کو بھی ایل اے 33 مظفر آباد میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تحریک انصاف کے امیدوار دیوان علی خان نے انہیں 26 ہزار 474 ووٹ کے کر کامیابی حاصل کی۔

اب تک کے 45 حلقوں میں سے 25 کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 18، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی 3، 3 جبکہ جموں کشمیر پیپلزپارٹی نے ایک ایک نشست حاصل کی۔

(25)

آزاد کشمیر انتخابات میں تحریک انصاف نے سادہ اکثریت حاصل کر لی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>