کہوٹہ:نالہ لنگ کہوٹہ میں نہاتے ہوئے نجی سکول کا نویں جماعت کا طالب علم ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔نعش نکالنے کے بعد ورثا ء کے حوالے کر دی گئی۔
تفصیل کے مطابق نالہ لنگ کہوٹہ نے نوجوان کی زندگی لے لی نجی سکول کا طالب علم ابو بکر ولد شبیر ساکن ڈھوک کرم شاہ دوپہر کو سکول سے چھٹی کے بعد نہاتے ہوئے نالہ لنگ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے فوری نعش کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا جہاں سے نعش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیاگیا۔
(76)