روات:تھانہ سٹی پولیس کی اہم کاروائی،جعلی فنگر پرنٹس مولڈ تیار کرکے شہریوں کو سمیں فروخت کرنے والانوسر باز گرفتار، لیپ ٹاپ، سمیں اوردیگر متعلقہ سامان برآمد۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا نوسر بازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او سٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جعلی فنگر پرنٹس مولڈ تیار کرکے شہریوں کو سمیں فروخت کرنے والے نوسر باز جمشید اظہر کو گرفتا رکرلیا۔
ملزم کے قبضہ سے لیپ ٹاپ، سمیں اور دیگر متعلقہ سامان برآمد ہوا، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم شہریوں کے بائیو میٹرک تھمب مولڈاستعمال کرکے سمیں فروخت کرتا تھا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، ایس پی راول نے ایس ایچ او سٹی اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ نوسر بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔
(33)