یوسی ہوتھلہ کے علاقہ میں منشیات فروشوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،ایک اہلکار زخمی

یوسی ہوتھلہ:یوسی ہوتھلہ کے علاقہ میں منشیات فروشوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کے نتیجہ میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اے ایس آئی ندیم شہزاد اور ان کی ٹیم نے مخبر خاص کی اطلاع پہ ہوتھلہ کے علاقہ ٹٹھی سیداں میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کی۔منشیات فروش عبید اور وقار ہمراہ دو نامعلوم افراد کے دو موٹر سائیکلوں پربند دکانوں کے پس موجود تھے کہ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس سے اے ایس آئی ندیم شہزاد کو کولہے اور ران پہ دو گولیاں لگی جس سے وہ زخمی ہو گئے۔

ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے گاؤں ہوتھلہ کی جانب فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ زخمی پولیس آفیسر کو ہمراہی کانسٹیبلان نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا ۔

(3)

یوسی ہوتھلہ کے علاقہ میں منشیات فروشوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،ایک اہلکار زخمی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>