ناروے میں پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کا سالانہ اجلاس،چوہدری عبدالحمید صدراور فیضان خالد جنرل سیکرٹری منتخب

اوسلو:پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کا سالانہ اجلاس گذشتہ دنوں اوسلو کے مقامی ریسٹورینٹ شالیمار میں منعقد ہوا جس میں سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ پو ٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کے صدر چو ہدری اسماعیل سرور نے اجلاس کی صدارت کی اور عقیل قادر نے سٹیج سیکریڑی کے فرائض ادا کیے۔ اجلاس کا آغاز سوسائٹی کے الیکشن کمیشن کے رکن علامہ افتخار احمد چشتی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور نعت رسول مقبولﷺ چوہدری افتخار نازنے پیش کی۔

عقیل قادر نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں سالانہ کارکردگی اور مالیاتی رپورٹ پیش کی۔عقیل قادر نے بتایا کہ پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کے قیام کا مقصد تجہیز وتکفین ہے۔ اگر سوسائٹی کے کسی ممبرکا انتقال ہو جائے تو سوسائٹی تدفین کے لیے تیس ہزار کراؤن تک کے اخراجات برداشت کرے گی اور لواحقین کو تیس افراد کا کھانا بھی فراہم کرے گی۔ لواحقین اگر تدفین کی ذمہ داری سوسائٹی کے سپرد نہیں کرتے تو اس مد میں سوسائٹی لواحقین کی بیس ہزار کراؤن سے معاونت کرے گی۔

اجلاس کی کاروائی کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ ممبران کی تعداد 180 ہے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر چوہدری اسماعیل سرور نے اعلان کیا کہ سوسائٹی کے ممبران کی طرف سے جو رقم چندے کی صورت میں جمع ہو گی و ہ تجہیز و تکفین کے علاوہ کسی اورمذہبی، سیاسی و سماجی پروگرام یا کسی بھی اور مد میں خرچ نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر سوسائٹی کے الیکشن منعقد کیے گئے جس میں چوہدری عبدالحمید صدر، راجہ عاشق حسین نائب صدر، فیضان خالد جنرل سیکریڑی، عقیل قادر فنانس سیکریڑی، چوہدری اسماعیل سرور انفارمیشن سیکریٹری اور شاہد سعید کوڈپٹی ممبر منتخب کیا گیا۔

مشاورتی بورڈ میں طارق اشرف، عزیز الرحمن، خالد وڑائچ اور چوہدری جاوید سرور شامل ہیں۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن کا قیام بھی عمل میں لایا گیا جس کی معیاد دو سال کے لیے ہو گی۔ الیکشن کمیشن میں جن افراد کو شامل کیا گیا ان میں چوہدری افتخار ناز، محمد آفتاب، عاطف نواز، علامہ افتخار احمد چشتی اور آفتاب سرور شامل ہیں۔ اجلاس کے اختتام پر مفتی محمد زبیر تبسم نے دعا کرائی اور تمام مہمانوں کی تواضع پرتکلف کھانوں سے کی گئی۔

(24)

ناروے میں پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کا سالانہ اجلاس،چوہدری عبدالحمید صدراور فیضان خالد جنرل سیکرٹری منتخب

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>