کلرسیداں: وزیراعظم عمران خان کے دورہ مری اور کوہسار یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کلرسیداں کو ایک بار پھر نظرانداز کردیا گیا عام لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیئے جن منصوبوں کا سینہ گزٹ میں اظہار کیا جارہا ہے وہ اخبارات میں جاری جہازی سائز کے منصوبوں پر تلاش بسیار کے دستیاب نہیں۔
رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی ٹی وی ٹاک شوز میں درشن کراتے نظر آتے ہیں مگر عملا انہوں نے ہمیشہ مقامی میڈیا کو نذر انداز کرنے کی روایت برقرار رکھی وہ نہیں چاہتے کہ کوئی اور ان کے قائد عمران خان کو کانوں کان کوئی خبر کردے یہی وجہ ہے کہ وہ میڈیا سے کوسوں دور ہیں جس سے بعض اوقات درست معلومات تک رسائی ممکن نہیں رہتی وزیراعظم کے دورہ مری میں مری کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دینے کا اعلان کیا گیا جبکہ گزشتہ دور میں بھی اسے میونسپل کارپوریشن کا درجہ دیا گیا تھا گویا اس بار نئے پاکستان میں مری دوسری بار میونسپل کارپوریشن قرار پائی اعلان کئے گئے ۔
منصوبوں میں کلرسیداں کے ساتھ وہی سلوک ہوا جو نہری علاقوں میں ٹیل اینڈ کے علاقوں میں پانی کی عدم دستیابی کی صورت میں ہوتا ہے با لکل اسی طرح کلرسیداں کے لئے تعلیمی اداروں کی اپگریڈیشن کا تزکرہ حصے میں آیا اب کتنے ادارے اپگریڈ کوں گے اس کا اعلان ہونا ابھی پھر باقی ہے کلرسیداں وزیراعظم کے دورہ کے موقع پر اعلان کئےسات ارب اسی کروڑ کے منصوبوں میں حصہ بقدر جثہ حاصل کرنے میں ناکام رھا جس کی ساری زمہ داری صداقت عباسی اور پی ٹی آئی کے وہ لوگ ہیں جو رکن اسمبلی سے شناسائی کو ہی غنیمت سمجھتے ہیں۔
(36)