سعودی عرب نے خلیجی ممالک کے شہریوں کے لیے عمرہ پروگرام کی شرائط جاری کردیں

مدینہ:سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے خلیجی ممالک کے شہریوں کے لیے عمرہ پروگرام کی شرائط جاری کردیں۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیرحج و عمرہ کے مطابق خلیجی ممالک سے آنے والوں کو کورونا ویکسین کا کورس مکمل کرنا لازمی ہے۔

مکہ مکرمہ میں قائم نگہداشت کے مرکز میں عمرہ کی ادائیگی سے کم از کم 6 گھنٹے قبل رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسکے علاوہ نگہداشت کے مرکز پر ان کی میڈیکل ہسٹری دیکھنے کے بعد ’محفوظ‘ کیٹگری کی تصدیق کی جائے گی۔

محفوظ کیٹگری کی تحقیق ہونے کے بعد عمرہ زائرین کو مخصوص کمپیوٹرائزڈ ’ڈیجیٹل کڑا ‘دیا جائے گا۔

(47)

سعودی عرب نے خلیجی ممالک کے شہریوں کے لیے عمرہ پروگرام کی شرائط جاری کردیں

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>