مولانا سعد رضوی کی گرفتاری،تحریک لبیک کے کارکنوں نے احتجاجً جی ٹی روڈ بلاک کر دی

گوجر خان : امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد رضوی کی گرفتاری کی اطلاع پر ٹی ایل پی کے درجنوں کارکنوں نے جی ٹی روڈ پر مظاہرہ کرتے ہوئے احتجاجی دھرنا دے دیا ۔

مظاہرے میں شریک افراد نے اس اقدام کو حکومت کی بزدلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی سفیر کے ملک بدر کے معاہدہ سے حکومت راہ فرار اختیار کر رہی ہے اسی وجہ سے امیر تحریک کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

مظاہرین نے انکی رہائی تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا مظاہرین نے جی ٹی روڈ پر نماز ادا کی ا س موقع پر پولیس کی نفری اے ایس پی کے ہمراہ موقع پر موجود ہے اور مذاکرات جاری ہیں۔

احتجاج اور دھرنے کی وجہ سے راستے بند ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی اور ملتان سمیت کئی شہروں میں ٹریفک جام ہوگیا۔

(3)

مولانا سعد رضوی کی گرفتاری،تحریک لبیک کے کارکنوں نے احتجاجً جی ٹی روڈ بلاک کر دی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>