یوسی ہوتھلہ:یوسی ہوتھلہ کے گاؤں بھون اعوان میں چوری کی واردات نامعلوم چور دوکانوں کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے نقد ی،قیمتی سامان لے اڑے جبکہ جاتے ہوئے مہران کار بھی لے گئے جسے راستے میں ہی چھوڑ گئے۔
تفصیل کے مطابق یوسی ہوتھلہ کے گاؤں بھون اعوان میں گذشتہ رات چوری کی ایک واردات میں نامعلوم چوررات کے اندھیرےمیں ملک عطا الرحمن کی دوکان کے تالے توڑ کے ستر ہزار نقدی،موبائل فون کارڈاور قیمتی سامان لے اڑے۔
اسپیئرپارٹس کی دوکان سے قیمتی سامان لے گئے جبکہ جاتے ہوئے محمد اعجاز نامی شخص کی گاڑی بھی لے گئے جو راستے میں پنیالی کے مقام پر چھوڑ گئے آئے روز بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں کی وجہ سے عوام علاقہ میں شدید خو ف ہراس پایا جاتا ہے۔
(22)