ریاض:سعودی عرب میں رمضان المبارک 1442 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔
سعودی عرب کی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق آج مملکت میں کہیں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کی وجہ سے پیر 12 اپریل کو 30 شعبان المعظم ہوگی جبکہ پہلا روزہ 13 اپریل بروز منگل کو ہوگا۔
دوسری جانب پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل کو پشاور میں ہوگا۔
(215)