برطانیہ میں ایسٹرازینیکا ویکسین لگوانے  والے 7 افراد ہلاک  جان کی بازی ہارگئے

لندن:برطانوی میڈیکل ریگولیٹری کا کہنا ہے کہ ایسٹرازینیکا کورونا ویکسین لگوانے سے خون میں پھٹکیاں بننے کے باعث 7 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

برطانوی میڈیسن اور ہیلتھ کیئر پراڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسٹرازینیکا کورونا ویکسین لگوانے سے خون کی پھٹکیاں بننے سے7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

اس کا کہنا تھا کہ 30 افراد میں خون کی پھٹکیاں بننے کا معاملہ رپورٹ ہوا تھا۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں ایسٹرازینیکا کورونا ویکسین کی 18.1 ملین خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔

متعدد یورپی ممالک ایسٹرازینیکا کورونا ویکسین کے استعمال کو عارضی طور پر روک چکے ہیں۔

یورپین میڈیسن ایجنسی ایسٹرازینیکا کے استعمال سے متعلق نئی ایڈوائزی 7 اپریل کو جاری کرے گی۔

(119)

برطانیہ میں ایسٹرازینیکا ویکسین لگوانے والے 7 افراد ہلاک جان کی بازی ہارگئے

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>