کلر سیداں: کلر سیداں کے نواحی گاؤں دھمالی میں وبائی امراض پھوٹنے سے متعدد مویشی ہلاک ہو گئے جبکہ بعض بیمار جانوروں کو قصابوں کے ہاتھوں فروخت کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دھمالی ڈھوک موہڑہ کے متعدد جانور وبائی امراض کے باعث ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔مقامی افراد نے بتایا کہ محکمہ لائیو اسٹاک کلر سیداں سے متعدد بار رابطہ کرنے کے باوجود ذمہ دران نے بیماریوں کی روک تھام کیلئے ابھی تک جانوروں کو ویکسین نہیں لگائی جس سے مزید جانوروں کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

ادھر ذرائع نے بتایا کہ ایک دھمالی کے ایک شخص نے اپنے تین عدد بیمار جانوروں کو کلر سیداں کے قصابوں کو فروخت کر دیا ہے جس کی وجہ سے جانوروں کی بیماریاں انسانوں میں منتقل ہونے کا خدشہ لاحق ہو گیا ہے۔

ادھر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک کلر سیداں ڈاکٹر نادر عباس نے دھمالی میں وبائی امراض پھیلنے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس حوالے سے ابھی تک کسی نے ہمارے ساتھ کوئی رابطہ نہ کیا ہے۔

(141)

کلر سیداں کے نواحی گاؤں دھمالی میں وبائی امراض پھوٹنے سے متعدد مویشی ہلاک ہو گئے

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>