لندن:لندن سے اٹلانٹا کیلئے روانہ ہونے والی کارگو فلائٹ کو اڑتے ہی ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے جہاز کو ایک گھنٹے تک لندن کے اوپر نچلی پرواز میں چکر کاٹنا پڑے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق برطانیہ کی کارگو لاجک ایئر کی پرواز پی 35130 نے اپنے ہیڈکوارٹر لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے مقامی وقت کے مطابق شام تین بجکر 33 منٹ پر اٹلانٹا کیلئے ٹیک آف کیا۔

اڑان بھرنے کے فوری بعد ہی جہاز میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرنے پر پائلٹ کو ہیتھرو ایئر پورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں دی گئی بلکہ پائلٹ کو لگ بھگ 33 منٹ تک لندن کے علاقے ملٹن کینس کے اوپر ہی چکر کاٹنا پڑے، ہنگامی صورت حال میں یہ پرواز لگ بھگ نو ہزار فٹ کی بلندی پر تھی۔

(79)

کارگو فلائٹ میں فنی خرابی کے باعث ایک گھنٹے تک لندن پر نچلی پرواز

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>