برلن:جرمنی میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب جرمنی میں ایسٹر کے موقع پر سخت لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جرمن چانسلر کا کہنا ہے کہ وائرس کی نئی قسم کی وجہ سے ہمیں نئی وبا کا سامنا ہے۔

جرمن چانسلر انجیلا مارکل نے اعلان کیا ہے کہ جرمنی میں نافذ موجودہ لاک ڈاؤن میں 18 اپریل تک کی توسیع کی جا رہی ہے، اس کے تحت ملک میں یکم اپریل سے 5 اپریل تک یعنی ایسٹر کی تعطیلات کے دوران پہلے سے بھی زیادہ سخت بندشیں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس دوران روزمرہ گھریلو ضروری اشیا کے اسٹور سمیت تقریبا سبھی دکانیں بھی بند رہیں گی جبکہ عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔

نئے اعلان کے مطابق اگر کسی علاقے میں تین دن تک مسلسل سو سے زیادہ متاثرین پائے گئے تو اس خاص علاقے میں اور زیادہ سخت بندشیں عائد کی جائیں گی۔

اس دوران تمام میوزیم، آرٹ گیلری اور کھیل کے دیگر مقامات مکمل طور پر بند رہیں گے۔

(33)

جرمنی میں ایسٹر کے موقع پر لاک ڈاؤن سخت کرنے کا فیصلہ

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>