سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں سرینگر سمیت متعدد علاقوں میں یومِ پاکستان مبارک کے پوسٹرز آویزاں کردیے گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیر لبریشن الائنس اور اہل جموں و کشمیر نے یوم پاکستان مبارک کے پوسٹرز لگائے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں آویزاں کیے گئے یومِ پاکستان کے پوسٹرز میں قائداعظم محمد علی جناح اور حریت رہنماؤں کی تصویریں بھی موجود ہیں۔
ادھر مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے،قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے مانیہال کا محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن کی آڑ میں فائرنگ کرکے چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
دوسری جانب مقبوضہ وادی میں کشمیر لبریشن الائنس اور اہل جموں و کشمیر کی جانب سے یوم پاکستان مبارک کے پوسٹرز آویزاں کئے گئے ہیں۔پوسٹرز میں قائد اعظم محمد علی جناح اورحریت رہنماؤں کی تصویریں بھی موجود ہیں۔
(43)