کلر سیداں:پاکستان تحریک انصاف(شعبہ خواتین) تحصیل کلرسیداں کی سیکرٹری اطلاعات طاہرہ بی بی گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گئیں پارٹی ذرائع کے مطابق طاہرہ بی بی گاؤں بھورہ حیال میں ایک نجی تعلیمی ادارہ بھی چلاتی تھیں وہ جمعہ کی شام اپنے گھر میں موجود تھیں کہ ان کا خاوند پستول صاف کر رہا تھا کہ اچانک فائر چلنے سے دو گولیاں پاس بیٹھی طاہرہ بی بی کو لگیں انہیں ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ دم توڑ گئیں پولیس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔
(150)