ایس ایچ او عمران عباس شہید کا قاتل کلر سیداں کا نکلا،پُولیس مقابلے میں مارا گیا

کلر سیداں: چند یوم قبل تھانہ سول لائن کی حدود میں پولیس ناکے پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ اور جوابی فائرنگ کے دوران ہلاک ہونے والے ملزم شاہد کا ساتھی چوہدری زاہد 406ت پ کے مقدمہ میں تھانہ کلر سیداں کا اشتہاری ہے۔ملزمان نے ساتھیوں کیساتھ مل کر گاڑیاں رینٹ پر لیں اور خیانت کرتے ہوئے گاڑیاں مالک کو واپس نہ کیں۔ایس ایچ او عمران عباس شہید نے گاڑیاں قبضہ پولیس میں لے کر تھانہ کلر سیداں کے حوالے کر دی تھیں جس کا ملزم اور ساتھیوں کو رنج تھا۔اسی رنجش کی بنا پر ملزم شاہد،چوہدری زاہد اور ان کے ساتھیوں نے پلاننگ کر کے انسپکٹر میاں محمد عمران عباس پر فائرنگ کر کے انہیں شہید کر دیا۔یاد رہے کہ 30 مئی 2020 کو مسمی ابرار حسین سکنہ چوکپنڈوری نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کروایا تھا کہ میں رینٹ اے کار کا کام کرتا ہوں۔میری مسمیان غفران،چوہدری زائد محمود،محسن عباس سے اچھی جان پہچان تھی۔کچھ عرصہ قبل،محسن عباس ہمراہ تین کس میرے پاس چوکپنڈوری آئے۔غفران نے دو عد گاڑیاں بذریعہ بیان حلفی مجھ سے رینٹ پر لیں اور یہ سارا معاملہ روبرو گواہان بلال احمد،مرزا ممتاز حسین کی موجودگی میں ہوااور مجھے یقین دلایا کہ ہم بھی رینٹ کا کام کرتے ہیں اور ہمارے پاس پارٹیز موجود ہیں جن کو ہم نے ارجنٹ گاڑیاں رینٹ پر دینی ہیں، ہم آپ کو رینٹ کی رقم ہر ہفتے ادا کر دیا کریں گے جس کے بعد ان لوگوں نے میرے ساتھ کوئی رابطہ نہ رکھااور مجھے اپنے طور پر پتہ چلا کہ ان تمام نے میری گاڑیاں فروخت کر دی ہیں۔

(231)

ایس ایچ او عمران عباس شہید کا قاتل کلر سیداں کا نکلا،پُولیس مقابلے میں مارا گیا

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>