ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرعمراعظم کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ پولیس ضلع کوٹلی کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد

کوٹلی آزاد کشمیر:ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ پولیس ضلع کوٹلی کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا،جسکی میزبانی ایس ایس پی راجہ اکمل خان نے کی، تقریب میں ایس ایچ او صاحبان،چوکی آفیسران،انسپکٹر سی آئی اے،ضلعی آفیسران،صدر انجمن تاجران،خورشید احمد قادری ایڈووکیٹ،بابر بیگ،اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان اور عملہ محکمہ مال کے علاوہ ودیگر معززین نے شرکت کی، سٹیج سیکرٹری کے فرائض سردار سہیل یوسف انسپکٹر/ ایس ایچ او تھانہ سٹی کوٹلی نے سر انجام دیئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمعززین نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم کی خدمت کو سراہا،اور بالخصوص کرونا وائرس وباء کے دوران ضلع میں بہترین انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، ہال آمد کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں، ایس ایس پی کوٹلی راجہ اکمل خان نے ڈپٹی کمشنر کو الوداعی شیلڈ بھی پیش کی اور پولیس آفیسران کی جانب سے ہار بھی پہنائے گئے، آخر میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم نے شکریہ ادا بھی کیا،سانحہ لنجوٹ کے شہدا اور کرونا وائرس کے دوران دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے ملک محمد آصف اے ایس آئی اور ڈاکٹر محمد اخلاق کی شہادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے درجات بلندی کی دعا بھی کی گئی۔

(24)

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرعمراعظم کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ پولیس ضلع کوٹلی کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>