کوٹلی آزاد کشمیر:ڈپٹی کمشنر کوٹلی اور ایس ایس پی کوٹلی کا کوروناوائرس سے بچنے،ایس اوپیزپرعملدرآمدکرنے بارے ایک اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوٹلی ڈاکٹر عمر اعظم کا کہنا تھا کہ میرپورمیں کورونا وائرس تیزی سے بڑھ رہا ہے،شہری میرپورکی طرف سفرسے گریز کریں ،کورونا وائرس سے بچنے کے لئے مختلف پلوں،چوکوں ودیگرپبلک مقامات پرایس او پیزکے عمل کومزیدسخت کیاجارہا ھے، شہری انتظامیہ سے تعاون کریں،اس بارپھرعوام کے تعاون سے ضلع کوٹلی کرونا وائرس سے محفوظ رہیگا،شہری حکومت،انتظامیہ اورمحکمہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی ایس اوپیزپرسختی سے عملدرآمدکریں،ضلع بھرمیں مجسٹریٹ،پولیس اورمحکمہ صحت کی ٹیمیں ایس اوپیز پرعملدرآمدکروانے کے لیے بازاروں،انٹری پوائنٹس کے دورے کررہی ہیں۔
اس موقع پر ایس ایس پی کوٹلی راجہ اکمل خان نے بھی غیرضروری گھروں سے باہر نکلنے اورماسک،سنیٹائزر کےاستعمال کو یقینی بنانے پر زور دیا ، ایس ایس پی کوٹلی نے کہا کہ ایس اوپیز پرعملدرآمد نہ کرنے والوں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی ،کوروناوائرس کاخطرہ ابھی ٹلا نہیں،ہمیں مزید احتیاط کی ضرورت ہے،پہلے بھی شہریوں نے انتظامیہ اورمحکمہ صحت کی طرف سے جاری کی گئی ایس اوپیزپرعملدرآمدکیاجس کی وجہ سے ضلع کوٹلی دیگراضلاع کی نسبت کوروناوائرس سے محفوظ رہا،اس بارپھرعوام کے تعاون سے ضلع کوٹلی کرونا وائرس سے محفوظ رہیگا،دوران سفرڈرائیورحضرات ومسافرایس اوپیزکامکمل خیال رکھیں، کوروناوائرس کاخطرہ دوبارہ بڑھنے لگا، شہری احتیاط کادامن نہ چھوڑیں، ڈرائیورحضرات ومسافرایس اوپیزکامکمل خیال رکھیں، شہری احتیاط کادامن نہ چھوڑیں،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانہ اورگرفتاری بھی عمل میں لائی جائیگی،عوام کا ایس او پیز پر مستقل مزاجی اور سختی سے عمل کرنا نہایت ضروری ہے،گھر سے باہر جاتے ہوئے ماسک ضرور پہنیں،اگر ضروری نہ ہو تو گھر سے باہر ہرگز نہ جائیں،سماجی دُوری کے اصول پر سختی سے عمل کریں
اجلاس میں ڈپٹی کمشنرکوٹلی کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس سے متاثرہ اشخاص کے گھروں میں سرخ رنگ کاجھنڈالگایاجائیگا،اس گھر میں کسی کو جانے،باہرآنے اوراس گھرکے کسی فردسے ملنے کی اجازت نہیں ہوگی اسسٹنٹ کمشنرزاپنی اپنی تحصیلوں میں محکمہ صحت کے آفیسران کے ساتھ مل کرروزانہ کی بنیادپررپورٹ مرتب کرینگے، کوروناسے متاثرہ ایریازمیں مائیکروسمارٹ لاک ڈاؤن لگایاجائیگا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرراجہ طارق محمود،DHO سیدشفقت حسین شاہ،SHO کوٹلی سردارسہیل یوسف، تحصیلدارقیصراسلم ودیگربھی شریک تھے۔
(65)