عباسپور: گورنمنٹ کالج عباسپور کے طلباء نے پولیس کے رویئے کالج بس کی عدم دستیابی اورآسان ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر نہ ہونے پر حکومت اور کالج انتظامیہ کے خلاف عباسپور پل پر دھرنا دے دیا،طلباء کا کہنا ہے کہ کئی بار کالج انتظامیہ تک درخواستیں پہنچائیں مگر تاحال ابھی تک کوئی شنوائی نہ ہو سکی،لوکل سروس پر کالج آنے پر بہت مشکلات ہوتی ہیں ، ٹریفک پولیس لوکل گاڑیوں کو روک لیتی ہے جس کی وجہ سے کالج ٹائم پر نہیں پہنچ پاتے،طلبا نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور کالج کو بس مہیا کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کرتے رہیں گے
(18)