ٹاہلیان:جموں کشمیر عوامی تحریک کے صدر سردار منصور خان کے بیٹے سردار مجتبیٰ ضیاء کے چہلم کے موقع پرپلندری کلہ میں تعزیتی ریفرنس پر صدر تحریک منہاج القرآن آزادکشمیر سید ابرار سرور شاہ،چیف ایڈیٹر صدائے چنار امجد چوہدری،چیف آرگنائزر عوامی تحریک اعجاز سدوزئی ،عوامی تحریک آزادکشمیر کےمرکزی رہنما سجاد احمد ، ابرار حسین شاہ،سردار ابرار حسین فاروقی ، سردار مناظر فاروقی ، پی ٹی آئی کشمیر کے رہنما سردار عتیق سخاوت ، سردار آفتاب، سردا رندیم ایڈووکیٹ نائب امیر جماعت اسلامی ودیگر سیاسی وسماجی رہنما شریک ہوئے ، چہلم کے موقع پر علامہ نفیس القادری،حضرت علامہ مولانا سفیر صدیقی نے خصوصی خطاب کیاجبکہ دعا میاں مدثرکیانوی آستانہ عالیہ کینایاں شریف نیلم آزادکشمیر نے کی، تعزیتی ریفرنس میں مرحوم کی سیاسی وسماجی خدمات کو خراج عقید ت پیش کیا گیا آخر میں سردار منصورنے چہلم میں شریک تمام معززین ،عوام علاقہ اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ،جبکہ چیف ایڈیٹر صدائے چنار امجد چوہدری، علامہ نفیس القادری اور افتخار حسین فاروقی نے سردار مجتبیٰ مرحوم کی قبر پر جاکر فاتحہ خوانی کی اور پھول کی چادر چڑھائی۔
سردار مجتبیٰ ضیاء کے چہلم کے موقع پر تعزیتی ریفرنس کی تصاویری جھلکیاں
(76)