اسلام آباد:تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے سری نگر ہائی وے پشاور موڑکے قریب تیز رفتاری کی وجہ سے گاڑی الٹ گئی جس سے21سالہ گراند زمان دختر زمان خان اور این ڈی یو کی 28 سالہ شائزہ جمیل دختر محمد جمیل زندگی کی بازی ہار گئیں جبکہ ائیر یونیورسٹی کی 22 سالہ عائشہ جدن دختر جلیل احمد اور 30 سالہ ڈرائیور محمد عاصم شدید زخمی ہو گئے ۔
متوفین کی نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں ۔ ایک زخمی کے مطابق چار دوست ایک شادی میں شرکت کیلئے مردان گئی ہوئیں تھیں کہ واپسی پر طالبات نے ڈرائیور سے کہا کہ گاڑی تیز چلاؤ ورنہ ہوسٹل والے اندر داخل نہیں ہونے دیں گے ۔
پولیس نے تین روز گزرنے کے باوجود پولیس ریکارڈمیں طالبات کی ہلاکت کا ذکر تک نہیں کیا ، ٹریفک پولیس کی طرف سے 36 گھنٹے بعد درج کی گئی 279 کی ایف آئی آر میں بھی جاں بحق ہونے والی طالبات کا ذکر تک نہیں۔
(5)