ڈولفن فورس کے جوان کوشہید کرنیوالے 2ملزم زیر حراست

راولپنڈی :مری روڈ پر فائرنگ کرکے ڈولفن فورس کے جوان کوشہید کرنیوالے 2ملزموں کو حراست میں لے لیاگیا۔

انتیس اپریل کی رات تھانہ وارث خان کے علاقہ مری روڈ پرایک کارمیں سوار چار نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ڈولفن فورس کے جوان اسماعیل رؤف کو شہید، کانسٹیبل عاصم اور ایک راہ گیر عبداللہ کو زخمی کردیاتھا۔

ملزمان اپنی گاڑی چھوڑ کر فرارہوگئے تھے ۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس نے 2ملزموں کو حراست میں لے لیاہے جن کاتعلق ٹانک سے بتایاجاتاہے۔

جب کہ ان کے دیگردو ساتھیوں کی گرفتاری کےلئے پولیس کی چارٹیمیں خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں بھیجی گئی ہیں۔

(0)

ڈولفن فورس کے جوان کوشہید کرنیوالے 2ملزم زیر حراست

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>