آن لائن فراڈ میں ملوث خاتون گرفتار

راولپنڈی:ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے آن لائن مالی فراڈ میں ملوث خاتون ملزمہ کوگرفتارکرلیا۔

ترجمان کے مطابق گینگ کے ارکان سادہ لوح شہریوں کو بینک کا نمائندہ بن کر آن لائن سپوفنگ کا استعمال کرتے ہوئے بینک سے ملتے جلتے نمبروں سے کال کرتے تھے اور بینک صارفین سے ویری فکیشن کے نام پر اکاؤنٹ کی خفیہ معلومات حاصل کرتے تھے۔

بعد ازاں حاصل کی گئی خفیہ معلومات کے ذریعے انکے اکاؤنٹ سے پیسے ٹرانسفر کرلیتے تھے۔گرفتار ملزمہ نے شکایت کنندہ کو بینک کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے کال کی اور اپنے دیگر ساتھیوں کیساتھ مل کر مجموعی طور پر18لاکھ80ہزار روپے ہتھیائے۔

(1)

آن لائن فراڈ میں ملوث خاتون گرفتار

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>