کلرسیداں:کلر سیداں پولیس نے ہزار سالہ پرانے دربار میں مدفن جنجوعہ برادری کے جد امجد دادا پیر کالا المعروف سلطان امیر کے مزار میں ان کے خدمت گار کی قبر کی بے حرمتی کرنے کے واقعہ میں مبینہ طور پر ملوث چار افراد کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ہونے والوں میں حامد علی،حامد رضا سکنائے کالاگوجراں جہلم،محمد رضا اورعاطف لطیف سکنہ چوکپنڈوری شامل ہیں،وارات کا مقصد سونے کی تلاش تھی۔حامد رضا،محمد رضا اور عاطف لطیف سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور ان کی دوستی جیل میں ہوئی تھی اور ضمانتوں پر رہا ہونے کے بعد انہوں نے اس طرح کی وارداتوں کی منصوبہ بندی کی تھی مگر پہلی واردات میں ہی پکڑے گئے۔
ضیا ء الاصغر سکنہ گف نے گزشتہ روز مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا تھا کہ ملزمان نے کلر سیداں کے نواحی علاقہ سکوٹ کی موضع کنڈیاری کی پہاڑی کی چوٹی پر واقع جنجوعہ برادری کے جد امجد دادا پیر کالا المعروف سلطان امیر کا مزارتقریبا ایک ہزار سال سے پہاڑی کی چوٹی پر واقع ہے اور وہاں ان کے ساتھ خدمت گاروں کی قبریں بھی موجود ہیں۔
راجگان برادری کی طرف سے عرصہ قریب 10سال قبل جدید تعمیرات کے بعد ایک مزار بنایا گیاجس کے ساتھ ایک مسجد بھی تعمیر شدہ ہے۔دادا پیر کالا کا عرس ہر سال ماہ اپریل میں منایا جاتا ہے ملزمان کا خیال تھا کہ اس قبر سونا بھج مدفن ہے جس کے حصول میں انہوں نے قبر کھود ڈالی،ایس ایچ او سید سبطین الحسنین کے مطابق ملزمان سے مزید انکشافات کی بھی توقع ہے۔
(0)