راولپنڈی/پنڈی گھیب:ٹریفک حادثات میں دوسالہ بچی سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
تھانہ صدر بیرونی کو عثمان نے بتایاکہ اس کی بیٹی ماہ نور خیابان جناح میں گلی میں کھیل رہی تھی کہ اچانک ایک کار نے میری بچی کوٹکر مار دی جو شدید زخمی ہو کرجاں بحق ہو گئی ۔
دریں اثناء پنڈی گھیب دندی میرا شریف روڈ پر موٹر سائیکل اور رکشے کے مابین تصادم میں دو نوجوان محمد فہد اور اسکا کزن محمد نعمان جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔
چار نوجوان موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کی وجہ سے مخالفت سمت سے آنے والے رکشے سے ٹکرا گئے۔
(0)