لڑائی جھگڑوں میں معمر خاتون اور دوبچوں سمیت 6 افراد زخمی

راولپنڈی :راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں ایک معمر خاتون اور دوبچوں سمیت6 افراد زخمی ہوگئے ۔ تھانہ رتہ امرال کو ہارون خان نے بتایاکہ میں اور میرا دوست عمر جوتے لینے بازار کی طرف جا رہے تھے ڈھوک حسو پہنچے تو پیچھے سے شیری پاپو اور عمر اظہری مسلح چاقو آ گئے اور للکارا کہ تم کو تھڑے پربیٹھنے سے منع کرنے کا مزہ چکھاتے ہیں۔

عمر اظہری اور شیری پاپو نے چاقو کے وار کئے جس سے میں زخمی ہو گیا ۔ تھانہ صادق آبادکو محمد نوید نے بتایا کہ بیکری والی گلی میں موجود تھا کہ 3نامعلوم لڑکے آپس میں الجھ رہے تھے جن میں سے ایک لڑکا میرے پاس آیا اور مجھ پر فائر کر دیا جس سے میں زخمی ہو گیا۔

تھانہ نیوٹاؤن کو قیصر عباس نے بتایاکہ رانی کنول سے رنجش چل رہی تھی جو ایک نامعلوم عورت اور 2نامعلوم مردوں کے ہمراہ میرے گھر آ گئے اور میری والدہ معصوم بی بیعمر80 سال کو پکڑ کردھکا دیا جس سے وہ گر کرزخمی ہو گئیں ۔

تھانہ روات کو قیصر نثار نے بتایاکہ اپنے بچوں کو سکول چھوڑنے موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ ڈھوک آدڑہ کے قریب اظہر اقبال اور ثقلین گھات لگائے بیٹھے تھے جنہوں نے میرا راستہ روکا اور مجھے سکول کے بچوں سمیت سڑک پر گرا دیا ڈنڈے مار کر مجھے زخمی کردیا ۔ ملزموں نےبچوں کو بھی تشدد کانشانہ بنایا۔

(0)

لڑائی جھگڑوں میں معمر خاتون اور دوبچوں سمیت 6 افراد زخمی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>