چکسواری: گیارہ ہزارکے وی کی لائن بوعہ گجراں بن لنگرآباد کے مقام پر رابطہ سڑک ڈھانگری بہادر کے عین اوپرسے گزرتی ہے اس لائن کی تاریں ڈھیلی اورپست ہیں جس کی وجہ سے اس سڑک سے گزرنے والی بڑی گاڑیاں ان لٹکتی(ڈھیلی) تاروں کے ساتھ ٹکراتی ہیں جس وجہ سے جانی ومالی نقصان ہونے کاہروقت اندیشہ رہتاہے گزشتہ دنوں خطرناک واقعہ رونماہوا ڈمپران تاروں سے ٹکرایاجس کے نتیجہ میں ڈمپرکوخاصا نقصان پہنچا جبکہ معجزانہ طورپر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کئی قیمتی جانیں ضائع ہوسکتی تھیں عوام علاقہ نے محکمہ برقیات چکسوار ی سے پرزور مطالبہ کیاہے کہ ان خطرناک تاروں کوفوری طورپربلندکیاجائے تاکہ اس سڑ ک سے گزرنے والی گاڑیاں محفوظ طریقے سے گزرسکیں ان تاروں کی بلندی اتنی کم ہے کہ بڑی گاڑی کے ان تاروں کوچھونے (ٹکرانے) ہروقت خدشہ رہتاہے کوئی بڑاسانحہ رونماہوسکتاہے لہذا ان تاروں کوفور ی طورپربلندکرنے کی اشدضرورت ہے۔
(27)