نوجوان شعر خوان توصیف عباسی نےخطہ پوٹھوہار کے مشہور و معروف شعر خوان حاجی غلام رسول عباسی کی شاگردی اختیار کر لی

کہوٹہ:خطہ پوٹھوہار کے مشہور و معروف شعر خوان حاجی غلام رسول عباسی نے محمد توصیف عباسی کو اپنی شاگردی میں قبول کر لیا۔ کوئی بھی معاشرہ اسوقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک وہ اپنی ثقافت سے محبت نہ رکھتا ہو پوٹھوہاری ثقافت دنیا میں اپنا ایک منفرد مقام رکھتی ہے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں پوٹھوہاری شعر خوانی سنی اور پسند کی جاتی ہے ہمیں اپنے اصلاف اور ثقافت سے محبت کرنا ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار خطہ پوٹھوہار کے مشہور و معروف شعر خوان حاجی غلام رسول عباسی نے محمد توصیف عباسی کو اپنی شاگردی میں لیتے ہوئے توصیف عباسی کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔

اس موقع پر یژدانی عباسی آف منیند، مبین عباسی آف منیند، محمد راشد، رومان کھٹڑ، راجہ ہارس کھٹوال، مہتاب عباسی آف منیند اور دیگر موجود تھے محمد توصیف عباسی نے اس موقع پر حاجی غلام رسول عباسی کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے مجھے اپنی شاگردی میں لیا جبکہ اخر میں دعا مانگی گئی اور میٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

(110)

نوجوان شعر خوان توصیف عباسی نےخطہ پوٹھوہار کے مشہور و معروف شعر خوان حاجی غلام رسول عباسی کی شاگردی اختیار کر لی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>