کہوٹہ تحریک تحفظ جیوڑہ کمیٹی کا اجلاس،کمیٹی کی گورننگ باڈی کا انتخاب کر لیا گیا

کہوٹہ:تحریک تحفظ جیوڑہ کمیٹی کا پہلا باقاعدہ اجلاس ہل ٹاپ ریسٹورنٹ جیوڑہ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔جس میں کمیٹی کی گورننگ باڈی کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔اجلاس میں کمیٹی اراکین نے بھرپور شرکت کی اور عہدیداران کے انتخاب میں حصہ لیا۔ متفقہ طور پہ منتخب کیے گئے عہدیداران میں سرپرست اعلی ۔ بریگیڈئیر ر جاوید ستی ،سرپرست ۔ سردار حاجی محمد طاہر ( سابق وئس چیئرمین بیور)صدر سردار حاجی محمد حبیب، سینئر نائب صدر۔ سردار ناصر نائب صدر راجہ شعبان نائب صدر ۔باسط علی جنرل سیکریٹری۔ سردار ذوہیب سیکریٹری انفارمیشن ۔ محمد عاصم۔ جوائنٹ سیکرٹری۔ فارس عباسی پریس سیکریٹری۔ سہیل ستی۔خزانچی۔ سردار محمد طاہر۔ شامل ہیں۔ کمیٹی کی گورننگ باڈی کے انتخاب کے بعد اب آئندہ کے لائحہ عمل میں انتظامی اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں اور باقاعدہ کام کا آغاز کیا جائے گا۔

سرپرست تحریک سردار حاجی محمد طاہر اور صدر تحریک سردار حاجی حبیب نے اپنے بیان میں واضع کیا ہے کہ علاقہ سے منشیات اور دیگر جرائم اور کسی بھی عوامی مفاد کے خلاف کام کی قطعی طور پہ اجازت نہیں دی جائے گی اور سماج دشمن عناصر کے خلاف ہر فورم پہ بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔

(46)

کہوٹہ تحریک تحفظ جیوڑہ کمیٹی کا اجلاس،کمیٹی کی گورننگ باڈی کا انتخاب کر لیا گیا

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>